معروف اداکار نانا پاٹیکر کو کوہلی سے اظہار عقیدت کرنا مہنگا پڑ گیا۔
سینئر اداکار نانا پاٹیکر کی جانب سے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے لیے ان کی گہری عقیدت و محبت کا انکشاف کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے مزاح پر مبنی ردعمل دیا۔
سینئر اداکار کے مطابق ویرات کوہلی ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور باقاعدگی سے ان کا کھیل دیکھتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نانا پاٹیکر کا کہنا تھا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ انھوں نے ویرات کوہلی کی پرفارمنس کے حوالے سے جو امیدیں باندھ رکھی ہیں اس میں اگر وہ جلدی آؤٹ ہوجاتے ہیں تو ان کی بھوک اڑ جاتی ہے، سینئر اداکار کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ناشتہ ہی نہیں کرتے۔
اداکار کی اس بات پر سوشل میڈیا صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا، کچھ نہ مذاق کی اور کچھ نے دلچسپ میمز کا سہارا لیا۔ کچھ نے مذاق میں قیاس آرائی کر ڈالی کہ سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے دن کے کھیل کے دوران ویرات کوہلی جلدی آؤٹ ہوئے تو کیا نانا پاٹیکر کھانا کھا پائیں گے؟