کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش، سردی بڑھ گئی

کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش، سردی بڑھ گئی

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا۔

صبح کے وقت گلشن معمار، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن اور نارتھ ناظم آباد سمیت کئی علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی جبکہ نمائش چورنگی، فیڈرل بی ایریا، ایم اے جناح روڈ، شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ، اسکیم 33 اور سرجانی میں بھی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی کراچی میں 4 جنوری سے سردی کی شدت میں اضافے کی وارننگ دی ہوئی تھی۔ کراچی کے شہری سردی کی اس لہر کو بھر پور انجوائے کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں: پاکستان نے سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کردیا

 دوسری جانب بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بھی موسم سرما پوری آب و تاب کے ساتھ شروع ہوگیا ہے۔ وادی کوئٹہ، خانوزئی، کان مہترزئی، زیارت اور دیگر علاقوں میں برفباری نے مناظر کو دلکش بنا دیا، جبکہ وقفے وقفے سے جاری بارش نے سردی کی شدت مزید بڑھا دی ہے۔ بلوچستان میں متوقع بارش اور برفباری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے بتایا کہ اہم مقامات پر ریسکیو مراکز قائم کر دیے گئے ہیں، جن میں کان مہترزئی، زیارت کراس، خوجک ٹاپ، اور لکپاس شامل ہیں۔

ریسکیو عملے کو جدید مشینری سے لیس کر کے تعینات کیا گیا ہے اور فرضی مشقوں کے ذریعے ان کی تیاری کو یقینی بنایا گیا ہے۔ برفباری کے دوران راستے صاف رکھنے کے لیے نمک پاشی اور برف ہٹانے کا عمل بھی جاری ہے۔عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، احتیاطی تدابیر اپنانے، اور خاص طور پر گاڑیوں کے ٹائروں کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچا جا سکے۔ شہریوں نے موسم کی تبدیلی کا خیر مقدم کرتے ہوئے گرم کپڑوں اور جیکٹس کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *