40 ہزار روپے کے بجٹ میں بہترین اسمارٹ فونز: کم قیمت میں ذبردست فیچرز

40 ہزار روپے کے بجٹ میں بہترین اسمارٹ فونز: کم قیمت میں ذبردست فیچرز

پاکستانی صارفین کے لیے 2025 میں کم بجٹ میں شاندار اسمارٹ فونز کی آمد ایک خوشخبری ہے۔ اگر آپ ایک بہترین اسمارٹ فون کی تلاش میں ہیں جو آپ کی روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرے اور آپ کے بجٹ میں بھی فٹ ہو، تو یہ موبائل فونز آپ کے لیے بہترین ثابت ہو سکتے ہیں۔

1: iTel S24 (قیمت: 40,000 روپے)

iTel S24 وہ فون ہے جو اپنی زبردست کارکردگی کے لیے جانا جاتا ہے۔ 108 میگا پکسل ڈوئل کیمرہ، 8 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ، 5000 ایم اے ایچ بیٹری اور 18 واٹ فاسٹ چارجنگ کے ساتھ یہ موبائل ایک طاقتور MediaTek Helio G91 چپ سیٹ کے ساتھ آتا ہے۔ اس کی قیمت 40,000 روپے ہے، جو کہ اس کی خصوصیات کے لحاظ سے بہترین سودا ہے۔

2:Samsung Galaxy A05 (قیمت: 36,000 روپے)

سام سنگ کا Galaxy A05 بھی کم قیمت میں بہترین فیچرز پیش کرتا ہے۔ 6.7 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے، 50 میگا پکسل + 2 میگا پکسل ڈوئل کیمرہ اور 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری اس کی خصوصیات میں شامل ہیں۔ اس کی قیمت 36,000 روپے ہے، جو کہ بڑے اسکرین اور اعلیٰ کارکردگی کے لحاظ سے بہت مناسب ہے۔

3: Redmi 14C (قیمت: 33,000 روپے)

ریڈمی 14C ایک اور عمدہ انتخاب ہے جو اپنی بڑی اسکرین اور جدید فیچرز کے لیے مشہور ہے۔ 6.88 انچ 120Hz ریفریش ریٹ ڈسپلے، 50 میگا پکسل ڈوئل کیمرہ، 13 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ اور MediaTek Helio G81 Ultra چپ سیٹ کے ساتھ یہ فون 33,000 روپے کی قیمت پر دستیاب ہے، جو کہ اس کے فیچرز کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک بہترین انتخاب ہے۔

4: Tecno Spark 30C (قیمت: 31,000 روپے)

ٹیکنو کا Spark 30C بھی سستے داموں میں شاندار فیچرز فراہم کرتا ہے۔ 50 میگا پکسل ڈوئل کیمرہ، 6.67 انچ IPS LCD ڈسپلے، 5000 ایم اے ایچ بیٹری اور 18 واٹ فاسٹ چارجنگ جیسی خصوصیات کے ساتھ یہ فون 31,000 روپے کی قیمت میں آتا ہے، جو کہ اپنے صارفین کے لیے ایک بہترین آپشن ہے۔

5: Vivo Y19s قیمت: 39,000 روپے

ویوو Y19s ایک اور فون ہے جو 39,000 روپے کی قیمت پر 90Hz ریفریش ریٹ اور 50 میگا پکسل ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ پیش کرتا ہے۔ اس میں Unisoc Tiger T612 چپ سیٹ، 4GB RAM اور 128GB سٹوریج بھی شامل ہے، جو کہ بہترین کارکردگی فراہم کرتا ہے۔

یہ تمام فونز اپنے کم قیمت کے باوجود بہترین خصوصیات فراہم کرتے ہیں۔ اگر آپ کو اچھے کیمرے، طویل بیٹری لائف اور طاقتور پروسیسر والے فون کی ضرورت ہے، تو یہ ماڈلز آپ کے لیے بہترین ثابت ہو سکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *