اسلام آباد: مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرم کا مسئلہ پیچیدہ کرنے میں ان کے اقدامات نے اہم کردار ادا کیا، ان کی توجہ صرف اقتدار کے حصول پر ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران علامہ ناصر عباس نے کہا کہ کرم کا مسئلہ ایک ہفتے میں حل کیا جا سکتا تھا اگر انتظامیہ میں اہل افسران تعینات ہوتے تو قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کے لیے کی جانے والی یہ سیاست عوام کے مسائل کو مزید بڑھا رہی ہے۔
علامہ راجا ناصر نے کہا کہ آئین پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان مسلسل بحرانوں کا شکار ہے۔ عدلیہ کو کمزور کر کے انتظامیہ کے زیرِ اثر کر دیا گیا ہے جس سے ملک میں انصاف اور آزادی کی جدوجہد متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی اور غیر ذمہ دارانہ رویوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ ایڈ ہاک بنیادوں پر نظام چلانے کی پالیسی نے آئینی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا ہے، جو قومی ترقی کے لیے خطرہ