شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے جبکہ اجلاس میں تمام مکاتبِ فکر کے علماء، محکمہ موسمیات اور متعلقہ اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

اجلاس میں ملک بھر سے چاند کی رویت کے حوالے سے موصول ہونے والی شہادتوں کی جانچ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عید سے قبل حکومت کیجانب سے موٹر سائیکل مالکان کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

دوسری جانب زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ شہروں میں منعقد ہوں گے۔

زونل کمیٹیاں اپنے علاقوں میں چاند دیکھنے سے متعلق موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیں گی اور مرکزی کمیٹی کو آگاہ کریں گی، جس کے بعد مرکزی کمیٹی عیدالفطر کے چاند کی رویت کا حتمی اعلان کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *