صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی صوبے میں رٹ ختم ہو چکی ہے۔
انہوں نے کرم میں ڈپٹی کمشنر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن معاہدے کے باوجود ایسا حملہ قابل افسوس ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کچھ قوتیں کرم میں امن قائم نہیں ہونے دینا چاہتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی توجہ اس وقت اڈیالہ جیل کے قیدی کی رہائی پر مرکوز ہے۔
عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دو ماہ میں ایک مرتبہ بھی کرم جانے کا موقع نہیں ملا، جبکہ مریم نواز پنجاب میں بیٹھ کر بھی پاراچنار کے عوام کی فکر کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے 12 سالہ دور میں خیبرپختونخوا کے عوام کا معیار زندگی مزید نیچے چلا گیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان، دہشت گردی اور بیروزگاری جیسے مسائل اہم ہیں، اور پی ٹی آئی کی حکومت نے پشتونوں کو احساس محرومی کے سوا کچھ نہیں دیا۔