کل ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش و برفباری کا امکان

کل ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش و برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات نے کل ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش و برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب،خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد،گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہونے کی توقع ہے۔

پنجاب کے زیادہ تر میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح، رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، صوابی،چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم،اورکزئی، کوہاٹ، ہنگو، بنوں، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے، بارشوں اور برف باری کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *