اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اگر حکومت مذاکرات آگے بڑھا نا چاہتی ہے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پیر یا منگل تک ہماری ملاقات کروا ئے ۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے حامد رضا کا کہنا تھاکہ مذاکرات میں پیش رفت کا انحصاروفاقی حکومت پر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے 2 جنوری کے مذاکرات میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کرانے کا وعدہ کیا تھا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پارٹی سے مشاورت کے بعد مذاکرات کے تیسرے مرحلے کی تاریخ د یں گے ۔