ہش منی کیس : ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنانے کیلئے 10 جنوری کی تاریخ مقرر

ہش منی کیس : ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنانے کیلئے 10 جنوری کی تاریخ مقرر

 نیویارک کی عدالت نے ہش منی کیس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنانے کے لئے 10 جنوری کی تاریخ دیدی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نومنتخب امریکی صدرکو جیل کی سزا ممکنہ طورپر نہیں سنائی جائے گی۔ اور وہ حلف برداری سے پہلے ہی سزا کے خلاف اپیل دائرکریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کے کئی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

دوسری جانب ریپبلکن رہنماء کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عدالتی فیصلے پر اپیل دائر کئے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ مجرم قرار د ئیے جانے کے باوجود صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے امریکا کے پہلے صدر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش:بابائے قوم مجیب الرحمٰن کے بجائے جنرل ضیاءالرحمٰن قرار

گزشتہ سال مئی میں ڈونلڈ ٹرمپ پرکاروباری معلومات میں جعلسازی سمیت 34 الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ عدالت نے صدارتی استثنیٰ کا دعویٰ بھی مسترد کردیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *