کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ  کے مطابق کوئٹہ کے ضلع قلات کےجنوبی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا حکومت کا بگن واقعے میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 33 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز قلات سے 27 کلو میٹر دور جنوب میں تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے شہر سبی اور گردونوح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، جس کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *