دبئی میں گاڑی کی منفرد نمبر پلیٹ 55 ملین درہم میں فروخت ہوگئی، نیلامی میں گاڑی کیلئے دنیا کا مہنگا ترین نمبر فروخت کر دیا گیاہے جس کی قیمت پاکستانی 4 ارب 29 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے ۔
دبئی کی نمبر پلیٹ P7 کی نیلامی کے لیے ایک تقریب مقامی ہوٹل جمیرہ میں منعقد کی گئی جہاں اس نمبر پلیٹ کے لیے بولیاں لگائی گئیں ، اس منفرد نمبرپلیٹ کے لیے بولی لگانے کاسلسلہ اس ریکارڈ توڑ فروخت کا باعث بنا۔
دبئی کی نمبر پلیٹ P7 کو 55 ملین درہم میں نیلام کیا گیا جبکہ اس سے قبل بھی یو اے ای کی نمبر پلیٹس کافی مہنگے داموں فروخت ہوتی رہیں جن میں P7 (دبئی، 2024) 55 ملین درہم ، AA9 (دبئی، 2021) –38 ملین درہم، AA8 (دبئی، 2022) –35 ملین درہم اورD5 (دبئی 2016) –33 ملین درہم میں فروخت ہوئیں۔