عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر

سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق190ملین پائونڈ ریفرنس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جانا تھا تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق اب اس کی تاریخ میں مزید تاخیر کی گئی ہے اور وکلا کو نئی تاریخ کے بارے میں کل آگاہ کیا جائے گا۔ اس کیس میں فیصلہ پہلے 23 دسمبر 2023 کو سنایا جانا تھا مگر عدالت نے اسے 6 جنوری تک ملتوی کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں: ’’عمران خان کو بنی گالہ منتقلی کی پیشکش‘‘ ن لیگ کا ردعمل آگیا

واضح رہے کہ نیب نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کو دائر کرنے کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی تھی۔ 27 فروری 2024 کو دونوں پر فرد جرم عائد کی گئی۔ ریفرنس میں 100 سے زائد سماعتیں ہو چکی ہیں اور 35 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے ہیں۔

اس کیس میں کئی اہم شخصیات جیسے کہ سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور وفاقی وزیر زبیدہ جلال کو گواہ بنایا گیا۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی پر الزام ہے کہ انہوں نے 190 ملین پاؤنڈ کی غیر قانونی منتقلی کے سلسلے میں پراپرٹی ٹائیکون کے ساتھ خفیہ معاہدہ کیا اور اس معاہدے کے ذریعے وفاقی کابینہ میں اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کیا۔

بشریٰ بی بی پر الزام ہے کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کیا اور القادر یونیورسٹی کے لیے 458 کنال اراضی حاصل کی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *