کرم میں حالات تشویش ناک ، کے پی کے حکومت غیر سنجیدہ ہے،امیر حیدر ہوتی

کرم میں حالات تشویش ناک ، کے پی کے حکومت غیر سنجیدہ ہے،امیر حیدر ہوتی

سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا و رہنماء عوام نیشنل پارٹی امیر حیدرخان ہوتی نے کہا ہے کہ کرم میں امن و امان کی صورت حال تشویش ناک ہے اور کے پی کے حکومت کی سنجیدگی نظر نہیں آرہی۔

تفصیلات کے مطابق مردان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سینئر رہنماء ای این پی اور دو مرتبہ وزیراعلیٰ مرتبہ صوبائی چیف منسٹر رہنے والے امیر حیدرخان ہوتی نے کہا کہ کرم کے حالات کی خرابی میں بیرونی ہاتھ کوکسی بھی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا بڑا یوٹرن : اسد قیصر تحریری مطالبات دینے سے گریزاں

2ماہ گزر چکے ہیں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو کرم جانے کی توفیق نہیں ہوئی، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مذاکرات کے نام پر جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے ، مجھے مشروط مذاکرات کی کامیابی کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا ۔

یہ بھی پڑھیں:ضلع کرم میں دو ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو این آراویا قانونی راستہ اپنانے میں سے ایک کاچناؤ کرنا ہو گا ۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی ٹیم کے پاس کوئی اختیار نہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *