اسلام آباد، نجی تعلیمی ادارے 6 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے

اسلام آباد، نجی تعلیمی ادارے 6 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے

وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد 6 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔

پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (PEIRA) نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل عبدالوحید خان نے کہا ہے کہ دھرنوں اور مظاہروں کی وجہ سے بچوں کا کافی وقت پہلے ہی ضائع ہو چکا ہے، لہٰذا تعطیلات میں مزید توسیع کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ کا نئے سکولوں کی رجسٹریشن طلباء کیلئے ٹرانسپورٹ سے مشروط کرنیکا حکم

انہوں نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو گرم یونیفارم، جیکٹ یا سویٹر پہنا کر سکول بھیجیں تاکہ سردی سے بچاؤ ہو سکے۔عبدالوحید خان نے مزید بتایا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر، نجی سکولز کی انتظامیہ نے والدین کے مالی بوجھ میں اضافے سے بچنے کے لیے اس فیصلے پر عمل کیا ہے تاکہ اضافی اخراجات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *