عمران خان کی فوری رہائی پر عملدرآمد ممکن نہیں : اعجاز الحق

عمران خان کی فوری رہائی پر عملدرآمد ممکن نہیں : اعجاز الحق

سربراہ مسلم لیگ’’ضیاء‘‘اعجازالحق نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فوری رہائی پر عملدرآمد ممکن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل میں میزبان سے گفتگو میں اعجازالحق کا کہنا تھاکہ حکومت سے مذاکرات کی کامیابی کا انحصار تحریک انصاف پر ہے، پی ٹی آئی کے کےمطالبے پر جوڈیشل کمیشن بنانے میں حرج نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہری پور، ہزارہ ڈویژن کے تمام سی این جی اسٹیشنز دو دن کے لئے بند

پاکستان تحریک انصاف کے مقدمات عدالتوں میںہیں ، بانی پی ٹی آئی کو ایگزیکٹو آرڈر سے رہا نہیں کر سکتے، ان کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین میں مذاکرات اسٹیبلشمنٹ کی مشاورت سے ہو رہےہیں۔

اعجازالحق کا کہنا تھا کہ 24نومبر سے قبل کچھ لوگوں نےبانی پارٹی عمران خان سےخفیہ ملاقاتیں کیں،اب مذاکرات پرکافی پیش رفت ہوچکی تھی ماضی میں اگر تحریک انصاف بات مان لیتی توآج حالات اس کے برعکس ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی، پاسپورٹ بنوانے اور تجدید کرانے والوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ

میزبان کے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا ریفرنس دوبارہ لا کرعدلیہ نے اپنا وقارمجروح کیا، رجیم چینج کےفوری بعد ا لیکشن ہوجاتےتویہی حکومت بنتی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *