قومی ائیرلائنز کا کویت اور بحرین کیلئے نئی پروازیں شروع کرنے کا اعلان

قومی ائیرلائنز کا کویت اور بحرین کیلئے نئی پروازیں شروع کرنے کا اعلان

قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اندرون و بیرون ملک نئی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے 20 جنوری سے سیالکوٹ سے بحرین کے لیے ہفتہ وار دوطرفہ پرواز شروع کرے گی۔ اسی طرح لاہور سے کویت کے لیے 25 جنوری سے ایک ہفتہ وار پرواز آپریٹ ہوگی اور لاہور سے دمام کے لیے 22 جنوری سے دو ہفتہ وار پروازیں شروع ہوں گی۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کا آپریشنل طیاروں میں اضافے اور اپنے نیٹ ورک کو یورپ اور برطانیہ تک بڑھانے کا منصوبہ

اس کے علاوہ فیصل آباد اور جدہ کے درمیان 20 جنوری سے ہفتہ وار ایک پرواز چلے گی۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے 25 جنوری سے پشاور اور کراچی کے درمیان بھی ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی جبکہ 21 جنوری سے سیالکوٹ سے دوحہ کے لیے بھی ہفتہ وار پرواز شروع کی جائے گی۔

ان پروازوں کے لیے پی آئی اے بوئنگ 777 اور ایئر بس 320 طیاروں کا استعمال کرے گی جبکہ ایک طویل عرصے سے گراؤنڈ کیا جانے والا اے ٹی آر طیارہ آپریشنل ڈیوٹی میں شامل ہو گیا ہے۔ اس طیارے کی شمولیت سے پی آئی اے کی گلگت، سکھر، تربت اور گوادر کی پروازوں کو تقویت ملے گی۔

انتظامیہ نے یہ بھی کہا کہ پی آئی اے اپنے آپریشنل طیاروں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہےکیونکہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے پر پابندی ختم ہو چکی ہے۔

اس کے نتیجے میں پی آئی اے اپنے نیٹ ورک کو یورپ اور برطانیہ تک بڑھانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں بوئنگ 777 کے آپریشنل بیڑے کی تعداد 8 ہو جائے گی، ایئر بس اے 320 طیاروں کی تعداد 12 تک پہنچنے کا امکان ہے اور اے ٹی آر طیاروں کی تعداد 2 ہو جائے گی۔ یہ فلیٹ اپ گریڈ 2025ء کے آپریٹنگ پلان کا حصہ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *