کوئٹہ پی بی 45 میں پیپلز پارٹی امیدوار میر علی مدد جتک کامیاب

کوئٹہ پی بی 45 میں پیپلز پارٹی امیدوار میر علی مدد جتک کامیاب

کوئٹہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز میں ری پولنگ میں پیپلزپارٹی کے امیدوار میر علی مدد جتک نے میدان مارلیا۔

حلقہ پی بی 45 کوئٹہ کے 15 پولنگ اسٹیشنزپر ہونے والے ری الیکشن میں پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک 6883 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ ریٹرنگ آفیسر نے فارم 47 جاری کر دیا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی قید سیاسی بنیادوں پر نہیں، احسن اقبال

پشتونخوامیپ کے نصراللہ زیرے 4122 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ جمعیت علما اسلام کے میر محمد عثمان پرکانی 3731 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر آئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *