شان مسعود جنوبی افریقہ میں سنچری سکور کرنیوالے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے

شان مسعود جنوبی افریقہ میں سنچری سکور کرنیوالے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود جنوبی افریقہ میں سنچری اسکور کرنیوالے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے پہلی اننگز میں مایوس کُن بیٹنگ کی تاہم فالوآن کا شکار ہوکر پاکستانی بلے بازوں کی دوسری اننگز میں شاندار بلے بازی رہی اور اوپننگ جوڑی کپتان شان مسعود اور بابراعظم نے 200 رنز سے زائد کی اوپننگ پارٹنرشپ چلائی۔

مزید پڑھیں: کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، جنوبی افریقی بولر آپے سے باہرہو گیا اور اس نے بابراعظم کو گیند ماردی

کپتان شان مسعود نے اپنے کیرئیر کی چھٹی سنچری اسکور کی اور جنوبی افریقی سرزمین پر سنچری سکور کرنیوالے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے۔ جبکہ بابراعظم بدقسمتی سے سنچری سکور نہ کر سکے اور 83کے اسکور پر آئوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ یوں پاکستان نے دوسری اننگز میں 213رنز بنا کر 1وکٹ کا نقصان کیا اور تیسرے دن کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا تاہم پاکستان کو 208رنز کے مزید خسارے کا سامنا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *