سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تلخیاں ختم کرنا چاہتے ہیں اور نواز شریف کو عمران خان سے مولانا اور اچکزئی کے زریعے رابطہ کرنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے سربراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں بانی پی ٹی آئی سے مولانا فضل الرحمان اور اچکزئی کے زریعے رابطہ کرنا چاہیے کیونکہ بانی پی ٹی آئی بھی تلخیاں ختم کرنا چاہتے ہیں۔
عمران خان لڑائی کے موڈ میں نہیں،تلخیاں کم کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان چاہتے ہیں کہ تلخیاں کم ہوں۔ ملک نارمل ہوگا توفائدہ بانی کو ہے، فواد چوہردی نے کہا کہ لوگ بانی پی ٹی آئی عمران خان کیساتھ ہیں۔ عمران خان چاہتے ہیں ملک نارمل ہوکرالیکشن کی طرف جائے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انکی بانی پی ٹی آئی سے 3ملاقاتیں ہوئیں۔ نوازشریف بانی سے مولانا اور اچکزئی کے ذریعے بات کریں۔ اگلے الیکشن اور عدلیہ کی آزادی کے حوالے سے رائے لی جائے۔ تمام بڑے لیڈران اکٹھے بیٹھ سکتے ہیں، 20جنوری کے بعد پاکستان پردباؤتوآنا ہے،کئی وجوہات ہیں۔ بیرونی دباؤ کو پاکستان کیلئے برداشت کرنا آسان نہیں ہوگا۔
سینئر سیاستدان فوادچودھری نے کہا ہے کہ سٹارلنک سے متعلق بات ہورہی ہے۔ ہمارے جیسے ملک کیلئے سٹارلنک مہنگا ہوگا۔ سیٹلائٹ پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔