حکومت کو حالیہ پنشن اصلاحات سے سالانہ 170 ارب روپے کی بچت متوقع

حکومت کو حالیہ پنشن اصلاحات سے سالانہ 170 ارب روپے کی بچت متوقع

وفاقی حکومت کو ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور فوجی اہلکاروں کے لیے پنشن کی تازہ ترین اصلاحات کی وجہ سے اگلی دہائی میں 170 بلین روپے سالانہ تک بچت متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے حالیہ پنشن اصلاحات سے سالانہ 170 ارب روپے کی بچت متوقع ہے اور اس حوالے سے وزارت خزانہ کا اندازہ ہے کہ پنشن بل اب کم ہو کر روپے رہ جائے گا اور اگلے دس سالوں میں پنشن بل کا حجم  4.8 ٹریلین روپے سے کم ہو کر 3.1 ٹریلین روپے ہو جائیگا۔

رواں مالی سال کے لیے پنشن کا بجٹ 1.04 ٹریلین، روپے ہے جس میں فوجی پنشن کے لیے 662 ارب روپے مختص کیے گئے۔ اصلاحات کے بغیر پنشن بل 16 فیصد سالانہ اوسط شرح سے بڑھ کر پنشنرز کی ادائیگی کے لیے 10 کھرب ہوجاتی تاہم اصلاحات کے بعد، یہ قدر گھٹ کر 7 ٹریلین روپے رہ جائے گی۔

پنشن اصلاحات میں متعدد پنشنز کو ختم کیا گیا ہے، اس کیساتھ ساتھ حساب کی بنیاد کو آخری نکالی گئی تنخواہ سے پچھلے دو سال کی تنخواہوں کی اوسط تک تبدیل کرنا، اور سالانہ پنشن میں اضافے کو روکنا شامل ہے۔ آئندہ سالانہ پنشن میں اضافہ اب پچھلے دو سالوں کی اوسط مہنگائی کی شرح کے 80 فیصد سے منسلک ہو گا۔

دیگر اہم اقدامات میں فیملی پنشن کو عام پنشن کے لیے پنشنر کی موت کے بعد 10 سال اور خصوصی فیملی پنشن کے لیے 25 سال تک محدود کرنا شامل ہے۔ اس طرح سے رواں سال نئی پنشن اصلاحات سے 83 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *