یاماہا پاکستان نے سال 2025 کے آغاز پر موٹر سائیکل کے شوقین افراد کو بڑی پیشکش کردی۔
تفصیلات کے مطابق یاماہا پاکستان نے زیادہ سے زیادہ صارفین کے لیے موٹرسائیکل خریدنا آسان بنادی۔ کمپنی نے’اب خریدو، بعد میں ادا کرو‘ کے طرز پر نیا فنانسنگ آپشن متعارف کروا دیا، جس کے تحت صارفین آسان اقساط پر یاماہا موٹرسائیکل خرید سکتے ہیں۔
یاماہا پاکستان نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے ساتھ اپنی شراکت داری کا اعلان کیا ، جس کے تحت آسان انسٹالمنٹ پلان متعارف کرایا گیا ۔ اس اسکیم کے تحت صارفین یاماہا موٹرسائیکل کو 12 ماہ کی اقساط میں 0% مارک اپ پر خریدنے کے اہل ہیں۔
یہ پیشکش اُن صارفین کے لیے بہترین ہے جو یکمشت رقم اداکرکے موٹرسائیکل خرید نہیں سکتے۔یاماہا کی یہ نئی پیشکش موٹر سائیکل خریدنے کی خواہش رکھنے والے افراد کے لیے ایک شاندار موقع ہےاورموٹرسائیکل خریدنا بوجھ نہیں بنے گا۔
اس کے علاوہ یاماہا پاکستان نے 2024 کے دوران اپنے مشہور ماڈل YBR125G میں ایک نیا رنگ متعارف کرایا ہے۔ یاماہا YBR125G اب گولڈن یلو کے نئے اور منفرد رنگ میں دستیاب ہے، جو سڑکوں پر نمایاں نظر آئے گا۔ کمپنی نے اپنے فیس بک پیج پر اس نئے رنگ کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئی یاماہا YBR125G کو متعارف کرایا جا رہا ہے، اب شاندار میٹالک یلو کلر میں۔
یاماہا کا یہ نیا رنگ موٹرسائیکل کو ایک منفرد اور جاذب نظر بنانے کے لیے بہترین انتخاب ہے، جو سڑکوں پر اس کی موجودگی کو اور بھی نمایاں کرے گا۔