حسن ایوب کی 20 جنوری سے ملک میں ڈیجیٹل حملوں کی پیشنگوئی

سینئر تجزیہ کار حسن ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بیرونِ ملک مقیم سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ بانی پی ٹی آئی کے مصنوئی زہانت کی مدد سے پیغامات بنانے میں مصروف ہیں اور 20 جنوری کے بعد ملک میں ڈیجیٹل کاروائیوں کا اژدھام آ ئے گا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار حسن ایوب نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے بیرونِ ملک مقیم سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ مصنوئی زہانت کی مدد سے بانی پی ٹی آئی کے پیغامات بنانے میں مصروف ِ عمل ہیں اور ملک میں 20 جنوری سے ان اے آئی پیغامات کی وجہ سے ڈیجیٹل کاروائیوں کا ایک اژدھام آ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی دفاعی صلاحیتوں پر حملہ کیا جائیگا اور بین الاقوامی میڈیا پر حکومتی اداروں پر تنقید کے حوالے سے آرٹیکل آنا شروع ہونگے اور ان تمام عوامل کی فنڈنگ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی کر رہے ہیں۔

حسن ایوب نے انکشاف کیا کہ تین ارب سے زائد کی فنڈنگ سوشل میڈیا کمپین کے نام سے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی کرنے جا رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *