سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیئے بغیر مذاکراتی کمیٹی میں تحریری مطالبے نہیں دے سکتے۔
تفصیلات مطابق سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےبعد ہی پاکستان تحریکِ انصاف مزاکراتی کمیٹی کو اپنے تحریری مطالبات پیش کریگی۔ انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہے حکومت کس طرح سے مزاکرات کے عمل سے فائدہ اٹھاتی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ مذاکرات کا آغاز پی ٹی آئی نے کیا اور عمل شروع کرنے کےلیئے اپنی کمیٹی کا اعلان کیا تاہم اب دیکھنا ہے حکومت مذاکرات کی کامیابی کے حوالے سےکس قدر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان تحریکِ انصاف کی سنجیدگی سب کے سامنے ہے اور مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیئے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دی تاہم اب تمام تر زمہ داری حکومتی رویے پر مبنی ہے وہ کیسے اور کس قدر سنجیدگی سے مذاکرات کے عمل کو آگےبڑھاتے ہیں۔
ترجمان پاکستان تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی قیادت کو ملنے نہیں جا رہا ہے اور اسی وجہ سے وہ احکامات فیملی کے زریعے قیادت تک پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ حکومت کی جانب سے مزاکرات کو آگے بڑھانے کے حوالے سے ابھی تک سنجیدہ کوشش نظر نہیں آئی ہے ، حکومتی کمیٹی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی گی لیکن ابھی تک پی ٹی آئی قیادت کی بانی چیئرمین عمران خان سے بھی ملاقات نہیں کروائی گئی ہے۔