مذاکرات سبوتاژ کرنے کیلئے عمران خان سے ملاقات کی رسائی نہیں دی جارہی، فیصل چوہدری

مذاکرات سبوتاژ کرنے کیلئے عمران خان سے ملاقات کی رسائی نہیں دی جارہی، فیصل چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ اور دیگر ممبران نے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کی کوشش کی، لیکن کوئی ہے جو مذاکرات سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکیل اور رہنما تحریکِ انصاف فیصل چوہدری نے کہا کہ حکومت کو دیکھنا چاہیے کہ کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی کیوں نہیں دی جارہی ہے؟

فیصل چوہدری نے کہا کہ انہوں نے درخواست کی ہے کہ کل بانی پی ٹی آئی کی وکلاء کے بجائے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی ملاقات کروائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، ہم سنجیدگی سے مذاکرات آگے بڑھانے چاہتے ہیں، ہم دیکھ رہے ہیں کہ حکومت کتنی سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *