حکومت پاکستان نے سکھ یاتریوں کی کرتارپور تک رسائی میں سہولت کے لیے نارووال سے سیالکوٹ تک 200 ملین روپے کی لاگت سے سڑک کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے 1.54 کلومیٹر طویل سڑک کے منصوبے کا افتتاح کیا، جس پر 20 ارب روپے لاگت آئیگی اور یہ منصوبہ پانچ ماہ میں مکمل ہو گا۔ اس میں سڑک کی تعمیر، اپگریڈیشن اور سیوریج سسٹم کی بہتری شامل ہے۔
سڑک کی تعمیر سے نارووال ریلوے سٹیشن کے گردونواح میں ٹریفک کا مسئلہ حل ہو جائے گا اوراس منصوبے کی تعمیر سے سکھ یاتریوں کو کرتارپور تک رسائی میں بھی سہولت ملے گی۔ اس کیساتھ ساتھ اس منصوبے سے علاقے میں روزگار کے مواقع اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔