بھارتی فاسٹ بولر کی انجری: چیمپئنز ٹرافی میں شرکت خطرے میں

بھارتی فاسٹ بولر کی انجری: چیمپئنز ٹرافی میں شرکت خطرے میں

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت ان کی حالیہ انجری کے باعث غیر یقینی ہوگئی ہے۔

بارڈر گواسکر ٹرافی کے آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف بمراہ  کمر کی تکلیف کی وجہ سے بولنگ نہیں کروا سکے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق وہ فروری میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے بمراہ کو مکمل فٹ رکھنے کی غرض سے انگلینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز میں محدود مواقع دینے پر غور کر رہے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، بمراہ کی انجری کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے اور ان کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کا انحصار ان کی ریکوری پر ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق، اگر یہ انجری گریڈ 1 کی ہے تو وہ 2 سے 3 ہفتوں میں واپس آ سکتے ہیں، لیکن گریڈ 2 یا گریڈ 3 ہونے کی صورت میں یہ مدت 6 ہفتے سے 3 ماہ تک بڑھ سکتی ہے۔

بھارت نے انگلینڈ کے خلاف جنوری میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلنے ہیں۔ پہلے ہی توقع کی جا رہی تھی کہ بمراہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آرام کریں گے اور ون ڈے میچز کھیل کر چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کریں گے، لیکن اب ان کی شرکت ان کی انجری کی نوعیت پر منحصر ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو ہوگا، اور بمراہ کی فٹنس بھارتی ٹیم کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ وہ بارڈر گواسکر ٹرافی میں 32 وکٹوں کے ساتھ کامیاب ترین بولر رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *