شہرِ قائدمیں یخ بستہ ہواؤں کا راج، 9 جنوری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان

شہرِ قائدمیں یخ بستہ ہواؤں کا راج، 9 جنوری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان

کراچی میں یخ بستہ ہواؤں کا راج،محکمہ موسمیات کے مطابق  9 جنوری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، شہرِ قائد میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق رات کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، شہر میں اس وقت موسم سرد اور خشک ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد ہے، شمالی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

شہر میں جناح ٹرمینل پر سب سے زیادہ سردی ریکارڈ ، جناح ٹرمینل پر درجہ حرارت 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،  گلستان جوہر 7.5ڈگری جبکہ شاہراہ فیصل پر 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ، ماڑی پور 10، بن قاسم میں 11 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : تبت میں 7.1 شدت کا زلزلہ، عمارتیں گر گئیں،متعدد افراد ہلاک

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث پارا نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا، دریا، آبشاریں اور جھیلیں جم گئیں۔

شدید سردی اور برفباری کے باعث شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی، حالیہ برفباری کے بعد بالائی علاقوں کی شاہراہوں پر پھسلن ہونے لگی، مقامی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹرز کو غیر ضروری سفر سے اجتناب برتنے کی ہدایت کر دی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *