پاکستان میں رواں سال یکم رمضان المبارک اور عیدالفطر کب ہو گی؟ممکنہ تاریخیں سامنے آ گئیں

پاکستان میں رواں سال 2025 میں یکم رمضان المبارک اور عیدالفطر کب ہو گی ؟  اس کی متوقع تاریخیں سامنے آ گئی ہیں۔

پاکستان میں ماہ رجب کے آغاز کے ساتھ ہی عوام نے رمضان المبارک کی تیاریاں شروع کر دی ہیں،  اسلامی مہینوں کا آغاز چاند نظر آنے سے مشروط ہوتا ہے تاہم ماہر فلکیات اس حوالے سے کئی ماہ قبل پیشگوئی کر دیتے ہیں کہ کب کون سا اسلامی مہینہ شروع ہو گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 28 فروری یا یکم مارچ کو نظر آئے گا،  اس طرح یکم رمضان المبارک یکم مارچ یا 2 مارچ کو ہوگا ، اسی طرح عیدالفطر کا چاند 29 یا 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے یوں عیدالفطر 30 یا 31 مارچ کو منائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت سنجیدہ نہیں  ، بانی سے ملاقات کرائیں ورنہ مذاکرات بھول جائیں : اسدقیصر

پاکستان میں رمضان المبارک اور عید کے چاند نظر آنے کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جاتا ہے۔

واضح رہے رمضان المبارک قمری سال کا نواں مہینہ ہے جو دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مقدس ہے۔ اس ماہ مبارک میں اہل اسلام نماز فجر کا وقت شروع ہونے سے نماز مغرب تک اللہ کی رضا کے لیے بھوکا پیاسا رہ کر روزہ رکھتے ہیں اور عیدالفطر  اللہ تعالیٰ کی جانب سے اپنے ان ہی روزہ دار بندوں کے لیے ایک انعام ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *