ڈونلڈ ٹرمپ کی کینیڈا کو امریکا کی ریاست بنانےکی پیشکش

ڈونلڈ ٹرمپ کی کینیڈا کو امریکا کی ریاست بنانےکی پیشکش

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بنانے کی ایک بار پھر پیشکش کر دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر بیان میں کہا کہ کینیڈا کے عوام امریکا کا حصہ بننے پر خوش ہوں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا کینیڈا کے ساتھ تجارتی خسارے کا متحمل نہیں ہوسکتا اور اسی وجہ سے جسٹن ٹروڈو نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر کینیڈا امریکا کا حصہ بن جائے تو دونوں ممالک کے درمیان تجارت مزید آسان اور کم خرچ ہوگی، ٹیرف ختم ہوجائیں گے اور ٹیکسوں میں کمی آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور کینیڈا ایک ساتھ مل کر مضبوط اور عظیم قوم بن سکتے ہیں اور کینیڈا روس اور چین جیسے ممکنہ خطرات سے زیادہ محفوظ ہوگا۔

واضح رہے کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے لبرل پارٹی کے اندر بڑھتے ہوئے دباؤ اور الزامات کے باعث پیر کے روز مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا، جس کی تصدیق کینیڈین میڈیا “دی گلوب اینڈ میل” نے کی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *