پاکستان اسٹاک ایکسچینج مثبت آغاز کے بعد مندی کا شکار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج مثبت آغاز کے بعد مندی کا شکار

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، لیکن دوران کاروبار مارکیٹ نیچے آگئی۔

آج منگل کو کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس میں 588 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 843 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

لیکن اس کے بعد اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ۔

یہ بھی پڑھیں : ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کا کیس، چودھری پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد

دن کے درمیان  میں مندی کی لہر دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 2000 پوائنٹس سے زائد کمی ہوگئی، جس کے بعد 100 انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 200 پر آگیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 16 ہزار 735 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *