سعودی عرب نے ویزا اور اقامہ کی تجدید کے لیے نئی فیسوں کا اعلان کر دیا۔
ایک حالیہ سروے کے مطابق سعودی عرب میں مقیم غیرملکی افراد کی تعداد 10 ملین سے تجاوز کر گئی ہے، جن میں پاکستانی، بھارتی، مصری، یمنی، اور بنگالی شہری بڑی تعداد میں شامل ہیں۔حکام کے مطابق، ایگزٹ اور ری انٹری ویزا کی توسیع کے لیے نئی فیس 103.5 سعودی ریال مقرر کی گئی ہے۔
اقامہ تجدید یا اجازت نامے کی فیس 57.75 سعودی ریال ہوگی۔ فائنل ایگزٹ ویزا کے اجرا کی فیس 70 سعودی ریال مقرر کی گئی ہے۔نئے اقامہ کے اجرا کی فیس 5.75 سعودی ریال ہے۔غیرملکیوں کے پاسپورٹ کی معلومات اپ ڈیٹ کرنے کے لیے 69 سعودی ریال کی فیس لی جائے گی۔
یہ فیسیں “ابشر بزنس پلیٹ فارم” کے ذریعے ادا کی جا سکتی ہیں اور ان کے اطلاق کا مقصد قانونی کارروائیوں کو مزید سہل بنانا ہے۔