مزدور اور روزانہ کی اجرت پر کام کرنے والے افراد بدترین مالی مشکلات کا شکار

مزدور اور روزانہ کی اجرت پر کام کرنے والے افراد بدترین مالی مشکلات کا شکار

سال 2024 میں مزدوروں کی اجرت کم ترین سطح پر رہی جبکہ یومیہ کمانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سال 2024 کے دوران ملک بھر میں مزدوروں اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کی آمدنی میں صرف معمولی اضافہ ہوا۔سرکاری دستاویزات کے مطابق ایک سال میں مزدوروں کی یومیہ اوسط اجرت میں صرف 52 روپے کا اضافہ ہوا، جو مہنگائی کے حساب سے انتہائی نچلی سطح کی تنخواہ ہے۔

ملک میں مزدوروں کی اوسط یومیہ اجرت 1173 روپے رہی، جبکہ مستری کی یومیہ اجرت میں 95 روپے اضافے کے بعد یہ 1916 روپے تک پہنچی۔ پینٹرز کی یومیہ اجرت میں بھی 107 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 1676 روپے تک پہنچی۔

اسی طرح پلمبرز کو اوسطاً 98 روپے کے اضافے کے بعد 1734 روپے یومیہ اجرت ملی۔ الیکٹریشنز کی فی گھنٹہ اجرت میں 14 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ملک بھر میں الیکٹریشنز کو اوسطاً 267 روپے فی گھنٹہ معاوضہ دیا گیا۔

یہ اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے اور ان کی اجرت میں ہونے والا اضافہ ان کی بنیادی ضروریات ہی پوری کرنے کے لیے کسی طرح بھی کافی نہیں ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *