پی ٹی آئی چیمپنئز ٹرافی رکوانے کیلئے کیا کرنےجارہی ہے؟مرتضی سولنگی کا بڑا دعویٰ

پی ٹی آئی چیمپنئز ٹرافی رکوانے کیلئے کیا کرنےجارہی ہے؟مرتضی سولنگی کا بڑا دعویٰ

سینئر تجزیہ کار و صحافی مرتضی سولنگی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیمپئنز ٹرافی کے دوران 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں دنگے فساد کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

مرتضی سولنگی نے آزاد ڈیجیٹل کے پوڈکاسٹ میں ایک خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ماضی میں بھی اس طرح کے اقدامات کر چکی ہے، جن میں 2014 میں آزادی مارچ کے دوران پارلیمنٹ، سپریم کورٹ، اور پی ٹی وی پر حملے، پولیس اہلکاروں پر تشدد اور چینی صدر کے دورے کو منسوخ کرانا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کی جانب سے نومبر 2022 میں آرمی چیف کی تقرری کو روکنے کی کوششیں بھی کی گئیں۔

سینئر تجزیہ کار نے مزید انکشاف کیا کہ میری معلومات کے مطابق پی ٹی آئی اگلے مہینے 19 فروری سے 9 مارچ تک ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے دوران پاکستان کو عالمی سطح پر ناکام ریاست کے طور پر پیش کرنے کے لیے دنگے فساد کروانے کی تیاری کر رہی ہے۔

اس مقصد کے لیے پارٹی کی جانب سے کارکنان کو باقاعدہ کالز دی جائیں گی، جیسا کہ 26 نومبر 2022 سے پہلے بھی ایسی کالز دی جا چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے دوران فساد کی یہ کارروائیاں دوبارہ شروع کی جائیں گی، اور اس کا آغاز 19 فروری کے قریب ہو گا۔

مرتضی سولنگی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر ایک ناکام ریاست کے طور پر پیش کرنا ہے، اور اس کے لیے وہ کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔

مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں: 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *