شان مسعود نے اظہر محمود کا 27 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

شان مسعود نے اظہر محمود کا 27 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

شان مسعود نے اظہر محمود کا 27 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز آخری ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے شاندار اننگز  کی بدولت 27 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ہار گیا اسے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا، لیکن دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں کپتان شان مسعود نے شاندار 145 رنز بنائے۔

پی ایس ایل 10، ڈرافٹنگ کی تاریخ اور وینیو تبدیل

شان مسعود کی145 رنز کی اننگز نے جنوبی افریقی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں کسی پاکستانی بیٹر کے سب سے زیادہ انفرادی اسکور کا 27 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ پاکستانی کپتان نے اظہر محمود کا 1998 میں بنایا گیا ریکارڈ توڑا، انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں 136 رنز بنائے تھے۔

اس کے علاوہ شان مسعود نے ایک اور ریکارڈ بھی اپنے نام کیا، انہوں نے جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ میچ سنچری بنانے والے پہلے کپتان ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *