سپیشل فیملی پنشن صرف مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے شہداء کے لواحقین کو دی جائے گی، خزانہ ڈویژن

سپیشل فیملی پنشن صرف مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے شہداء کے لواحقین کو دی جائے گی، خزانہ ڈویژن

وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کے پنشن رولز میں ترامیم کے حوالے سے وضاحتی آفس میمورنڈم جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق خزانہ ڈویژن نے سپیشل فیملی پنشن کی تعریف وضع کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پنشن صرف مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے شہداء کے لواحقین کو دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کے مطالبے پر سرکاری ملازمین کی پنشن طریقہ کار تبدیل

وزارت خزانہ نے وضاحت کی کہ مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے شہداء کے اہل خانہ یا فیملی ممبرز 25 سال تک سپیشل فیملی پنشن کے حقدار ہوں گے۔ آفس میمورنڈم میں ایک اور اہم ترمیم کا ذکر کیا گیا ہے کہ قبل ازوقت رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لینے والے سرکاری ملازمین کی پنشن میں ہر سال 3 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *