Skip to content
قطر ائیر ویز نے پاکستان میں اپنے دفاتر بند کر دیے
قطر ائیر ویز نے پاکستان میں اپنے دفاتر بند کر دیے ، ملک بھر میں پروازوں کا آپریشن جاری رہے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق قطر ائیر ویزنے اخراجات میں کمی کرنے کیلئے پاکستان بھر میں اپنے دفاتر بند کردیے ہیں لیکن پاکستان سے پروازوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ائیر لائن کے دفاتر بند ہونے سے کائونٹر سیل، ایڈمن، فنانس کے شعبے بند ہوجائیں گے، قطر ائیر ویز اب ایجنٹس اور آن لائن ٹکٹس کی فروخت کرے گا۔