ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ہو گیا۔
پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق 31 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 66234 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 63995 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔
سرکاری ڈسکوز کے صارفین کے لیے بجلی 75 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی
31 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3165 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2905 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق 31 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں او جی ڈ ی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 32833 بیرل ، پی پی ایل 10236 ، ماڑی گیس 1100 اور پی او ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 3854 بیرل رہی۔
اسی طرح او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 686 ، پی پی ایل 617 ، ماڑی گیس 948 اور پی اوایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 56 ایم ایم سی ایف ڈی رہی۔