کسی بھی ٹیم کے لئے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے ابتدائی اسکواڈ کے نام 12 جنوری تک بھجوانا لازمی ہیں، جبکہ تمام ٹیمو کو 11 فروری کی رات 12 بجے تک اسکواڈز کو حتمی شکل دینا ہے۔
آئی سی سی رولز کے تحت 12 فروری سے پہلے کسی بھی وقت کسی بھی کھلاڑی کو تبدیل کیا جا سکتا ہے، اس کے بعد آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی ہی میڈیکل وجوہات پر اسکواڈ میں تبدیلی کی منظوری دے سکتی ہے۔