ملک بھر میں شدید سردی، کل کے موسم بارے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ملک بھر میں شدید سردی، کل کے موسم بارے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ملک بھر میں شدید سردی، کل کے موسم بارے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد  رہنےکا امکان ہے۔

 صبح/رات کے اوقات میں    شمال مشرقی  پنجاب  میں درمیانی سے شدید جبکہ جنوبی پنجاب اور  بالائی سندھ میں دھند چھائے رہنے  کا امکان ہے۔ صبح کے اوقات میں   کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اوربالائی پنجاب کے بعض علاقوں میں کہرا پڑنے کی توقع ہے۔

     اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک  جبکہ صبح کے اوقات میں شدید سرد  اور  کہرا پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

قطر ائیر ویز نے پاکستان میں اپنے دفاتر بند کر دیے

مری، گلیات اورگرد و نواح میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔ صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، منگلا، جہلم،  لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال میں درمیانی سے شدید جبکہ   فیصل آباد ، بہاولپور، بہا ولنگر، رحیم یار خان،ملتان، ڈیرہ غازی خان اور گرد و نواح میں  چند مقامات پر  دھند پڑنے کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی  علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد  رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات میں  شدید سرد  رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے اوقات میں بنوں، لکی مروت،  ڈیرہ اسماعیل خان اور گرد و نواح میں  چند مقامات پر دھند پڑنے کی توقع ہے۔ بالائی اضلاع میں صبح کے اوقات میں  کہرا پڑنے کی  پیشگوئی کی گئی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں سردی رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ صبح  اور رات کے اوقات میں سکھر، شہید بینظیر آباد، شکارپور، کشمور، خیر پور  اور گرد و نواح میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔

     کشمیر اور  گلگت بلتستان  میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ کشمیر  میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *