2025 کی پہلی عام تعطیل 5 فروری ہوگی

2025 کی پہلی عام تعطیل 5 فروری ہوگی

کابینہ ڈویژن نے 2025 کے لیے پاکستان میں عام تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملک میں مختلف قومی اور اسلامی تہواروں کے موقع پر مجموعی طور پر 17 عوامی تعطیلات ہوں گی۔ اس کے ساتھ ہی اقلیتی برادری کے لیے بھی الگ تعطیلات کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سرکاری ڈسکوز کے صارفین کے لیے بجلی 75 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی

پاکستان میں 2025 کی پہلی عوامی تعطیل 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہو گی، جو کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں پاکستانی قوم کی حمایت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسلامی تعطیلات میں عیدالفطر اور عیدالاضحی کے موقع پر تین تین تعطیلات دی جائیں گی، جبکہ عاشورہ کے موقع پر 9ویں اور 10ویں محرم کو دو تعطیلات ہوں گی۔

دیگر اہم تعطیلات میں 23 مارچ (یومِ پاکستان)، یکم مئی (یومِ مزدور)، 14 اگست (یومِ آزادی)، 12 ربیع الاولاور 25 دسمبر (یومِ قائداعظم) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ایسٹر کی تعطیل بھی اقلیتی برادری کے لیے مختص کی گئی ہے۔

تعطیلات کے نوٹیفکیشن کے اجراء سے عوام اور سرکاری ملازمین کے لیے سال بھر کے تعطیلات کے شیڈول میں وضاحت ہو گئی ہے، جس سے شہریوں کو اپنے سالانہ منصوبے ترتیب دینے میں آسانی ہو گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *