کراچی سے سکھر موٹروے کی تعمیر رواں سال شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی سے سکھر موٹروے کی تعمیر رواں سال شروع کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے کراچی سے سکھر موٹروے کی تعمیر رواں سال شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس میں اس منصوبے کی تعمیر کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: وقت آنے ہمیشہ کیلئے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیں گے، وزیراعظم

وزیر مواصلات نے کراچی سے سکھر تک موٹروے کی تعمیر کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے میں سندھ حکومت کو بھی شامل ہونے کی دعوت دی جائے گی۔

عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ موٹروے کا آغاز کراچی پورٹ سے ہوگا اور اس کو سکھر موٹروے سے منسلک کیا جائے گا، جس سے کراچی سے سکھر تک نارتھ اور ساؤتھ موٹروے کا نیٹ ورک مکمل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع کیا جا سکتا ہےاور اگر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی سہولت دستیاب نہ ہوئی تو حکومت خود اس موٹروے کی تعمیر کا خرچ اٹھائے گی۔

عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے 25 سالوں میں یہ موٹروے حکومت کے لیے 3000 ارب روپے کا منافع فراہم کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *