لبنان کی پارلیمنٹ نے آرمی چیف جنرل جوزف عون کو صدر منتخب کر لیا

لبنان کی پارلیمنٹ نے آرمی چیف جنرل جوزف عون کو صدر منتخب کر لیا

آرمی چیف جنرل جوزف عون کو لبنان کی پارلیمنٹ نے  صدر منتخب کر لیا۔

لبنان میں صدر کے انتخاب کیلئے آج ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس میں 128 ارکان میں سے 99 ارکان نے جنرل جوزف عون کے حق میں ووٹ دیا، اس طرح وہ لبنان کے نئے صدر منتخب ہو گئے۔

ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں جنرل جوزف عون دو تہائی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔ الجزیرہ کے مطابق سعودی عرب، امریکہ سمیت بین الاقوامی برادری کے جنرل جوزف پسندیدہ امیدوار مانے جاتے ہیں۔

 دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان کس نمبر پر رہا؟

واضح رہے کہ سابق صدر میشیل عون کی مدت صدارت اکتوبر 2022 میں ختم ہوگئی تھی جس کے بعد سے لبنان میں صدر کا عہدہ خالی تھا۔ حزب اللہ کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار سلیمان فرنجيہ گزشتہ روز ان کے حق میں دستبردار ہوگئے تھے۔

پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ عرب ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کے لئے کام کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ ٓآج سے لبنان کی تاریخ میں ایک نیا دور شروع ہو رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *