26 نومبر احتجاج ، PTIکے 153کارکنان کی ضمانتیں منظور، 24 کی مسترد

26 نومبر احتجاج ، PTIکے 153کارکنان کی ضمانتیں منظور، 24 کی مسترد

انسداد دہشت گردی عدالت(اے ٹی سی) اسلام آباد نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیسز میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 177 کارکنان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے تحریک انصاف کے 153 کارکنان کی ضمانتیں منظور جبکہ 24 کی مسترد کر دیں۔ اے ٹی سی نے تھانہ کراچی کمپنی کے 48 ملزمان میں سے 43 کی ضمانتیں منظور کر لیں جبکہ 5 کی مسترد کی ہیں ۔ تھانہ ترنول کے سات ملزمان میں سے 2 کی ضمانتیں منظور اور 5 کی مسترد ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کی یورپ میں پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی

تھانہ آئی نائن کے 10 ملزمان میں سے 9 کی ضمانت منظور جبکہ 1کی ضمانت مسترد ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں 28 ملزمان کی ضمانتیں منظور جبکہ 5 کی درخواست ضمانت مسترد کی گئی۔ تھانہ رمنا کے 8 ملزمان میں سے 3 کی ضمانتیں منظور ، 5 ملزمان کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند ، موٹر ویز بند

اس کے علاوہ تھانہ سیکرٹریٹ کے تمام 25 ملزمان کی ضمانتیں منظور اور تھانہ مارگلہ کے 45 ملزمان میں سے 42 کی ضمانتیں منظور اور 3 ملزمان کی ضمانتیں مسترد ہوئیں۔ تھانہ کوہسار کے مقدمے میں 1 ملزم کی ضمانت منظور کی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے تمام ملزمان کی ضمانت 5،5ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *