اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کچھ عناصر نے کرم مسئلے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔ حکومت نےفریقین کے درمیان افہام و تفہیم کیساتھ بات آگے بڑھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہرامن امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اْن کے گھر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی صورتحال اور خاص طور پر خیبرپختونخوا کے علاقے کرم میں قیام امن کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کو عمران خان بننے کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دینی چاہیے، بیرسٹرسیف
وزیر داخلہ نے کرم میں امن کے قیام کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ کچھ عناصر نے اس مسئلے کو غلط رنگ دینے کی اب بھی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاراچنار میں امدادی اشیاء کے قافلے پہنچ چکے ہیں اور اس سلسلے تمام سٹیک ہولڈرز کی خدمات نمایاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر 2024میں کتنے ارب ڈالر وطن بھیجے؟