بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر 2024میں کتنے ارب ڈالر وطن بھیجے؟

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر 2024میں کتنے ارب ڈالر وطن بھیجے؟

کراچی: (نمائندہ خصوصی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دسمبر 2024 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے وطن بھیجی جانے والی ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2024 میں اوورسیز پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 3.07 ارب ڈالر وطن بھیجے، جو دسمبر 2023 کے مقابلے میں 29 فیصد زیادہ ہیں۔
اہم ممالک سے بھیجی گئی رقوم کچھ یوں ہیں،سعودی عرب سے 77 کروڑ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 63 کروڑ ڈالر، برطانیہ سے 45 کروڑ ڈالر،یورپ سے 36 کروڑ ڈالر اور امریکہ سے 28 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  گوادر کا نیا بین الاقوامی ایئر پورٹ فعال، پہلی پرواز کہاں جائےگی؟

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی میں پاکستانیوں نے 17.84 ارب ڈالر وطن بھیجے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ ہیں۔ مزید یہ کہ جنوری سے دسمبر 2024 تک ترسیلات زر 34.65 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو پاکستانی معیشت کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر میں یہ اضافہ پاکستانی معیشت کو سہارا دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا خاص طور پر زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط بنانے کے لیے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *