اسلام آباد ہائیکورٹ : لطیف کھوسہ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ : لطیف کھوسہ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد ہا ئی کورٹ نے لطیف کھوسہ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا 26 دسمبر کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کر دیا ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس میں سردار لطیف کھوسہ کو آج بروزجمعۃ المبارک 10 سے 24 جنوری تک بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے اور پولیس کو پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

تحریری فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ سیکر ٹری داخلہ یقینی بنائیں لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے سےنہ رکا جائے۔ سیکرٹری داخلہ عدالتی حکم سے متعلق نیب، ایف آئی اے، پولیس اور امیگریشن اتھارٹیز کو بھی اس معاملے سے متعلق آگاہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:ایل ڈی اے کا لاہور میں غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ لطیف کھوسہ نے ٹکٹ پیش کیا کہ وہ 10 سے 24 جنوری تک کینیڈا جانا چاہتے ہیں، اس کے علاوہ سردارلطیف کھوسہ ہائیکورٹ اور انسداد دہشت گردی عدالت میں شورٹی بھی جمع کرائیں۔عدالت نے مقدمے کی سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *