عالمی شہرت یافتہ سربین ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے انکشاف کیا ہے کہ آسٹریلیا میں انہیں کھانے میں زہر ملا کر دیا گیا تھا۔
آسٹریلین میڈیا کو انٹرویو میں ٹینس سٹار نے کہا کہ انہیں 2022 میں میلبرن میں قیام کے دوران ہوٹل کے کھانے میں زہر دیا گیا۔
نواک جوکووچ کو سال 2022 میں آسٹریلوی حکام نے آسٹریلین اوپن میں شرکت کرنے سے روک دیا تھا، کورونا ویکسین کے معاملے پر جوکووچ نے غلط دستاویزات پیش کی تھیں جس پر ویزا منسوخ کر کے انہیں ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ آسٹریلیا سے وطن واپسی پر انہیں صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور میں نے محسوس کیا کہ میلبرن کے ہوٹل میں مجھے زہریلی خوراک دی گئی ہے۔