عمران خان کے جیل سے باہر آنے سے متعلق علیمہ خان کا بڑا دعویٰ

عمران  خان کے جیل سے باہر آنے سے متعلق   علیمہ خان کا بڑا دعویٰ

عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ جب عمران خان نے جیل سے باہر آنا ہو گا تو ان شاء اللہ فجر کے وقت جیل کا دروازہ کھل جائے گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ حکومتی حلقے یہ تاثر دے رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے حالیہ ٹوئٹ کی وجہ سے مذاکراتی عمل رک سکتا ہے لیکن جب حکومت کی مرضی ہوتی ہے تو جیل صبح 7 بجے بھی کھل جاتی ہے اور رات کو ملاقاتیں بھی ممکن ہو جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے اور پولیس کو پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

انہوں نے مزید کہا کہ جیل حکام نے مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کے حوالے سے جیل حکام نے صبح ہی منع کر  دیا تھا ۔ القادر ٹرسٹ کیس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب یہ معاملہ ہائی کورٹ میں جائے گا، تو سب کو پتہ چل جائے گا کہ یہ کیس ایک مذاق کے سوا کچھ نہیں۔ علیمہ خان نے مزید کہا کہ عمران خان تمام مقدمات میں سرخرو ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ : لطیف کھوسہ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا نوٹیفکیشن معطل

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ وہ تمام کیسز کا سامنا کریں گے اور بری ہو کر نکلیں گے۔ انہوں نے قانونی معاملات کے لیے سلمان اکرم راجہ کو منتخب کیا ہے جو عمران خان کی ہدایات کے مطابق عدالت میں موقف پیش کریں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارٹی ابتدا سے عمران خان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور کسی کے دباؤ میں نہیں آئے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *