پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتی تو خوشی سے بات کرنا چھوڑ دینگے: رانا ثناء اللہ

پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتی تو خوشی سے بات کرنا چھوڑ دینگے: رانا ثناء اللہ

سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتی توہم  بھی خوشی سےبات کرناچھوڑ دینگے۔ ہم تووزیراعظم اورپارٹی قیادت کی ہدایت پرہی مذاکرات کررہےہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ اگر تحریکِ انصاف کی قیادت مذاکرات نہیں کرنا چاہتی تو ہم بھی خوشی سے بات کرنا چھوڑ دینگے۔ راناثناا للہ نے کہا ہے کہ سپیکرواپس آجائیں توملاقات سےمتعلق صورتحال واضح ہوگی۔ ملاقات کرانےوالےذمہ داروں کوسپیکرآفس سےہدایات جاناتھیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سپیکرکوایمرجنسی میں جاناتھا اسی لیےسپیکرآفس سےہدایات نہیں گئیں اور اگر کسی جگہ پرملاقات نہ کرانےکی بات ہوگی تو وہ واضح ہوجائےگی۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کسی بات پرسمجھوتہ ہوجائےتوبہت اچھی بات ہے۔ اگرآج اتفاق رائےنہیں ہورہاتوکل ہوجائےگا۔ بانی پی ٹی آئی کےٹویٹ سےمذاکرات پراثرنہیں پڑناچاہیے۔ خواجہ آصف یااحسن اقبال اتفاق رائے نہ کریں تواس سےفرق نہیں پڑتا۔

سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) رانا ثناءاللہ نے واضح کیا کہ پارٹی لیڈرکےکہنےسےمذاکرات پراثرپڑسکتاہے۔ نوازشریف یاوزیراعظم شہبازشریف کچھ کہہ دیں توپھراثرپڑسکتاہے۔ مذاکرات جب تک ہورہےہیں بانی پی ٹی آئی کواحتیاط کرنی چاہیے۔پارٹی قیادت نےسب کوآن بورڈلےکرہی مذاکرات کی ہدایت کی تھی۔

یہ کہنااسٹیبلشمنٹ نےملاقات کرانےسےروکاہےتواس کومستردکرتاہوں۔ حکومتی کمیٹی وزیراعظم شہبازشریف نےتشکیل دی ہے۔ وزیراعظم کہہ دیں کہ مذاکرات نہ کریں توہم کیاکرسکتےہیں۔ پی ٹی آئی کےممبران کچھ بھی کہیں اس سےمذاکراتی عمل پراثرنہیں پڑتا۔ سپیکرقومی اسمبلی واپس آئیں گےتوآئندہ ہفتےتیسری نشست ہوسکتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *