لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے کانفرنس: ملالہ یوسفزئی پاکستان پہنچ گئیں

کراچی: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اپنے والدین کے ہمراہ قطر ائیرلائن کی پرواز 604 کے ذریعے کراچی پہنچ گئیں۔ ملالہ یوسف زئی کو کراچی پہنچنے پر پولیس کی جانب سے مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی

تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسف زئی آج کراچی میں قیام کریں گی اور کل سیلاب سے متاثرہ دادو کا دورہ کریں گی، جہاں ان کے ہمراہ سندھ حکومت کے عہدیداران بھی ہوں گے۔ ملالہ یوسف زئی کو جناح ٹرمینل سے ان کی رہائش گاہ تک سخت سکیورٹی میں منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملالہ کا پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ اس سے قبل وہ 2012 میں سوات میں طالبان کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد بیرون ملک چلی گئی تھیں۔

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی لڑکیوں کی تعلیم پر منعقدہ اہم کانفرنس میں بھی  شرکت کریں گی۔کانفرنس کے دوران ملالہ یوسفزئی لڑکیوں کو تعلیم کے سلسلے میں  درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے بارے میں بات کریں گی۔ اسی کانفرنس میں شرکت کے لیے کرغزستان کی وزیر تعلیم بھی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *